the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
کوالالمپور، 19 فرورى (يو اين آئى) اگر آپ مسلمان ہيں اور ہرکام ميں شرعى احکامات کو ملحوظ رکھتے ہيں اور اپنى چھٹياں بھى حلال طريقے پر ، گذارنے کى خواہش مند ہيں تو ملائشيا آپ کے لئے سب سے بہترين ملک ہے ۔ يہ دعوىٰ مسلمانوں کو سفرى خدمات کا جائزہ لينے والى تنظيم کرسينيٹ ريٹنگ نے تازہ ترين سروے کى بنياد پر کيا ہے۔
تنظيم نے اپنى رپورٹ ميں کہا ہے کہ مسلم سياحوں کى ضرورتوں کى تکميل نيز حلال ريستورانوں کى موجودگى کے لحاظ سے ملائشيا سب سے بہترين ملک ہے۔ جب کہ جاپان نے مسلم سياحوں کو راغب کرنے کے لئے ان کى ضرورتوں کو پورا کرنے کے لحاظ سے سب سے زيادہ پيش رفت دکھائى ہے۔
سروے ميں اس بات کا جائزہ ليا گيا ہے کہ يہ ممالک مسلم سياحوں کى ضرورتوں کا کتنا خيال رکھتے ہيں۔ ان ميں حلال طريقے سے ذبح کئے گئے جانوروں کے گوشت ، ہوٹل کے کمروں، ہوائى اڈوں اور شاپنگ مالس ميں نماز ادا کرنے کے لئے اطمينان بخش انتظامات وغيرہ کو شامل کيا گيا ہے۔
کرسينٹ ريٹنگ کے اس پيمانہ کے مطابق ملائشيا کے بعد متحدہ عرب امارات ترکى، انڈونيشيا اور سعودى عرب کا نمبر ہے۔
کرسينٹ ريٹنگ کے چيف ايگزيکيويٹو فضل بہار دين کا کہنا ہے کہ مسلمانوں ميں گھومنے پھرنے اور سياحت کے بڑھتے ہوئے شوق سے فائدہ اٹھانے کے لئے بہت سارے سياحتى مقامات پر مسلمانوں کى ضروريات کے مدنظر کئى طرح کى تبديلياں کى جارہى ہيں۔
انہوں نے بتايا کہ ملائشيا کى وزارت سياحت ملک ميں اس صنعت سے وابستہ افراد کو مسلسل اس بات کى تربيت ديتى رہتى ہے کہ وہ مسلم



سياحوں کا کس طرح خيال رکھيں۔ انہوں نے مزيد بتايا کہ اب ملائشيا ميں ہوٹلوں ميں ايسے باورچى خانوں کى تعداد ميں روز بروز اضافہ ہورہا ہے جنہيں حلال کى سند حاصل ہے ، مسلم سياحوں کى مخصوص ضروريات کا خيال رکھنے والے ہوٹلوں کى تعداد ميں بھى کافى اضافہ ہورہا ہے۔
ايک ہوٹل نے تو  پرائيوسى کے مدنظر مرز اور خواتين کے جم اور سوئمنگ پلوں کے استعمال کيلئے الگ الگ اوقات بھى مقرر کردئے ہيں۔
مسٹر بہاردين نے کہا کہ گذشتہ برس مسلم سياحتى مارکيٹ 140 بلين ڈالر کا تھا جو مجموعى عالمى سياحت کا تقريباً 13 فيصد ہے۔ جب کہ 2020 تک اس ميں اضافہ ہوکر 200 ارب ڈالر تک پہنچ جانے کى اميد ہے۔
سروے کے مطابق مسلم سياحوں کى ضروريات کى تکميل کے لحاظ سے چوٹى کے دس ملکوں کى فہرست اس طرح ہے ، ملاائشيا، متحدہ عرب امارات ، ترکى ، انڈونيشيا، سعودى عرب، سنگاپور، مراقش، اردن، قطر اور تيونس۔
اٹلى ، بيلجئم، آئرلينڈ اور ميکسيکو اس فہرست ميں سب سے نيچے ہيں کيونکہ انہوں نے مسلم سياحوں کى ضروريات پر اپنى توجہ کبھى مرکوز نہيں کى ہے۔ جب کہ چوٹى کے دس ممالک ميں سنگاپور واحد غير مسلم ملک ہے۔ بہاردين کے مطابق  پاکى طہارت  اور صفائى کے لحاظ سے سنگاپور کے ہوٹل تو بعض اسلامى ملکوں کو بھى مات ديتے ہيں۔
سروے کے مطابق جاپان مسلم سياحوں کى ضرورتوں کا خيال رکھنے کے لئے کافى کوشش کررہا ہے جس کے نتيجے ميں وہ گذشتہ برس کے مقابلے اس سال دس سيڑھى اوپر آگيا ہے ۔ 60 ملکوں ميں گذشتہ برس وہ 50 ويں نمبر پر تھا جب کہ اس سال 40 ويں مقام پر پہونچ گيا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.